پیش لفظ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - تعارف کی عبارت جو کتاب کے اصل مضمون یا متن سے پہلے لکھی جاتی ہے، مقدمہ، دیباچہ۔ "اب میں کتاب کا مطالعہ کر کے مختصر سا پیش لفظ لکھ کر روانہ کر دوں گا"      ( ١٩٥٣ء، مکتوباتِ عبدالحق، ٥٣٠ )

اشتقاق

فارسی اسم 'پیش' کے ساتھ عربی اسم 'لفظ' ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٥٣ء کو "مکتوبات عبدالحق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر